Featuredاسلام آباد

حکومت نے میری سیلاب متاثرین سے متعلق ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی گراوٹ کامظاہرہ کیا

عمران خان نے کہا ہے کہ پیسوں کےمعاملےمیں حکومت پر کوئی اعتماد کو تیارنہیں

اسلام آباد: انہوں نےسیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی

عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت اور ان کے سرپرستوں نےگزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکےحوالےسےمنعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیاہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پہلےانہوں نےچینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانےکےحوالے سےدباؤ ڈالا۔اسکےباوجود جب چند چینلز نےنشریات جاری رکھیں تو انہوں نےکیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سےثابت ہوتا ہےکہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سےیہ کس قدرخوفزدہ ہیں۔انہیں یہ بھی عِلم ہےکہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کےباعث پیسوں کےمعاملےمیں کوئی ان پر اعتماد کو تیارنہیں۔ چنانچہ مجھےاور میری جماعت کو نشانہ بنانےکیلئےانہوں نےسیلاب متاثرین کیلئےعطیات جمع کرنےکی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔ یہ بےحسّی ناقابلِ تصوّر ہے!۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اس سب کے باوجود ہم محض 2 گھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنےمیں کامیاب رہے۔میں دیارِغیرخصوصاًامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close