کراچی: عمران خان کا مقصد حکومت کو ناکام کرنا اور متاثرین کو امداد سے محروم کرنا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی معصوم لوگوں کے خلاف گھناؤنی سازش کررہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی کی جائے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام مشکل میں ہے اور ایک جماعت ان لوگوں کے خلاف مہم چلارہی ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر متاثرین کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، عمران خان کا مقصد حکومت کو ناکام کرنا اور متاثرین کو امداد سے محروم کرنا ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کے اس عمل کو محب وطن کہا جا سکتا ہے، کیا عمران خان اور اس کے لوگ پاکستانی کہلانے کے حقدار ہیں، اس طرح کی حرکت تو اسرائیل اور بھارت بھی نہیں کرتے، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اور پوری سندھ حکومت بحالی کے کاموں میں کوشاں ہیں، اگر بین الاقوامی امداد بند ہوگئی تو بہت بڑا بحران کھڑا ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی جماعت کہلانے والی پی ٹی آئی اس وقت ملک دشمن جماعت کا کردار ادا کررہی ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کی گھناؤنی سازش کا الیکشن کمیشن، چیف جسٹس اور تمام ادارے نوٹس لیں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم پر پابندی لگائی جائے، پی ٹی آئی معصوم لوگوں کے خلاف گھناؤنی سازش کررہی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف فی الفور قانونی کارروائی کی جائے۔