Featuredسندھ

ہماری پوری کوشش ہے کوئی بھی نیا علاقہ نہ ڈوبے : وزیر اعلیٰ سندھ

کوئی نہیں چاہتا کہ اس کا گاؤں یا گھر ڈوب جائے۔ دعا ہے کہ مزید بارش نہیں ہو

کراچی : کسی شہر کو جان بوجھ کر ڈبونے والی باتیں حقائق سے منافی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبے میں مجموعی طور پر 11 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ ساتویں اسپیل کا بھی آغاز ہوگیا۔ 30 ملین ایکڑ پانی آسمان سے برسا ہے۔ رائٹ بینک میں 7 سے 8 ملین ایکڑ پانی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ لفٹ بینک میں بھی اتنا ہی پانی موجود ہے۔ پانی کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دادو کے لوگوں نے قربانی دی ہے۔ دادو میں پانی کی سطح ایک فٹ کم ہوئی ہے۔ سارے فیصلے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کر رہا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کوئی بھی نیا علاقہ نہ ڈوبے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بہت سارے ایکسپرٹ تجزیے کر رہے ہیں۔ کسی شہر کو جان بوجھ کر ڈبونے والی باتیں حقائق سے منافی ہے۔ کسی ایکسپرٹ نے نہیں کہا کہ سندھ حکومت نے یہ غلطی کی ہے۔ کوئی میرے ساتھ بیٹھنا چاہتا ہے، تو بیٹھ کر بتائے کہاں غلطی ہوئی ہے۔ چھوٹی موٹی غلطیاں ہوسکتی ہیں۔ کسی کو ایکسپرٹ بننے سے روک نہیں سکتا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر اور گڈو بیراج کے کینال کو احتیاط کے ساتھ کھولا ہے۔ کوئی نہیں چاہتا کہ اس کا گاؤں یا گھر ڈوب جائے۔ دعا ہے کہ مزید بارش نہیں ہو۔ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ریلوے لائن کی بحالی پر کام کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کئی مواقعوں پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہیں اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے وزیر اعلیٰ کو بھی بلاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ٹینٹ، ایک لاکھ 85 ہزار سے زیادہ ترپال، 15 لاکھ 45 ہزار مچھر دانی اور 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد راشن بیگ تقسیم کر چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close