Featuredاسلام آباد

یہ شخص پاکستان کی تباہی اور فتنہ ہے ، اس نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

پہلے آپ جلسے میں کسی کی تضحیک کریں پھر معافی مانگ لیں

اسلام آباد : عمران خان کے فتنے سے کوئی بھی محفوظ نہیں ، معیشت کی تباہی کیلئے یہ شخص لینڈ مائنز بچھا کر چلا گیا۔

مریم نواز نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص فتنہ اور تباہی ہے پاکستان کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈالرز دے کر پاکستان کی سیاست تباہ کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ فنڈنگ کرنے والی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان آگے بڑھے۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست تباہ کرنے کے لیے لایا گیا ہے، یہ شخص لینڈ مائنز بچھا کر چلا گیا، انتخابات کی تاریخ چاہیے تو خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جاتے جاتے آئی ایم ایف سے کیا گیا اپنا معاہدہ بھی توڑ کر گئے۔ معیشت کی تباہی کیلئے یہ شخص لینڈ مائنز بچھا کر چلا گیا۔ موجودہ حکومت ملک کو بہتری کے راستے پر لانے کیلئے کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سیلاب کی آفت میں مبتلا ہے۔ عمران خان کے فتنے سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ خاتون جج کیخلاف جلسے میں کھڑے ہو کر کلمات ادا کیے گئے۔ ایسے بیانات وہ شخص دے سکتا ہے، جس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہو۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ ہر جگہ گئے۔ شہباز شریف خود جا کر سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس شخص نے سوشل میڈیا پر 5 ارب جمع کیے، امداد بھی سوشل میڈیا پر بٹ گئی۔ وفاقی حکومت پر سب کچھ ڈال کر آپ پتلی گلی سے فرار نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس پیئر کے پیسے پر ہیلی کاپٹر میں عمران خان سیلاب متاثرین سے ملنے جاتے ہیں۔ عمران خان سے یہ سن سن کر کان پک گئے ہیں کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت ہے۔ آپ کا سب سے بڑا اسٹیک ہے۔ انتخابات کی تاریخ چاہیے تو خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں اور چلے جائیں الیکشن میں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ مذہب کو اپنی ذاتی سیاست اور ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ احسن اقبال نے گولی کھائی ، نوز شریف پر انہوں نے کیچڑ اچھالا۔ سیاست عبادت ہے، اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلے اس نے کال دی تھی، انقلاب ہوا میں لٹکتا رہا اور واپس چلا گیا۔ یہ اسٹیک ہولڈر نہیں پاکستان کی تباہی ہے۔ عمران خان جب حکومت میں تھے تو سپہ سالار کی تعریفیں کرتے تھے۔ پھر عمران خان نے ان کو میر جعفر بھی کہا، نیوٹرل بھی کہا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے آپ جلسے میں کسی کی تضحیک کریں پھر معافی مانگ لیں۔ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے اب معافی مانگ رہے ہیں۔ عمران خان نے سیاسی جماعت کا لبادہ اوڑھا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close