Featuredاسلام آباد

 یہ شخص مخالفین کیلئے نہیں ملک کیلئے خطرناک ہے : مریم نواز

اسلام آباد : اگر عمران خان لاڈلا نہ رہے تو مخالفین کیلئے اس سے نمٹنا 3 دن سے زیادہ کا کام نہیں ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی فارن فنڈڈ کے مطالبے پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں ، اگر عمران خان لاڈلا نہ رہے تو مخالفین کیلئے اس سے نمٹنا 3 دن سے زیادہ کا کام نہیں ہے پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ یہ شخص مخالفین کیلئے نہیں ملک کیلئے خطرناک ہے، ججزکیوں انجانے میں فتنے کو مضبوط ہونیکا موقع دے رہے ہیں.

عمران کوالیکشن کی تاریخ چاہئے تو پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑدیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ جس شخص کو ڈالر دیکر ملک، اداروں اور سیاست کو تباہ کرنے کیلئے لانچ کیا گیا تھا اقتدار کے اندر یا باہر ایک جیسا ہی رہے گا،میں سمجھتی ہوں کہ عدلیہ، پاک فوج اور سیاسی حلقوں کا اس بات پر اتفاق ہونا چاہئے کہ یہ شخص ایک فتنہ ہے جسے پاکستان کی تباہی کیلئے لانچ کیا گیا اسکے شر سے کسی کا بیٹا، بیٹی، بیوی یا رشتہ دار محفوظ نہیں،حکومت سیلاب زدگان کی جلد بحالی کیلئے پوری کوششیں کر رہی ہے.

شہباز شریف کی اسوقت کسی صوبے میں حکومت نہیں لیکن وہ بنا تفریق کے تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں،آرمی چیف کی مدت میں توسیع سے متعلق اپنے اصول پر کھڑی ہوں جس نے یہ تنازع جان بوجھ کر چھیڑا اسکا نام فتنہ خان ہے ، انہیں کسی ایک بیان پر ٹک جانا چاہئے اپنے دورِ اقتدار میں انکی جانب سے ہمیں سپہ سالار کی تعریفیں سننے کو ملتی رہیں اور حکومت سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے انکو میر جعفر، میر صادق، جانور اور نیوٹرل بھی کہا ،میرا نہیں خیال کہ میری جماعت کی جانب سے کبھی بھی فوج کے اندر تقسیم کے حوالے سے کوئی بیان دیا گیا ہو،جنرل فیض حمید کے حوالے سے ماضی میں اپنے بیانات حقائق پر مبنی تھے اور حقائق کبھی تبدیل نہیں ہوتے.

انہوں نے کہا کہ جلسے میں کھڑے ہوکر کسی خاتون کی عزت اچھالنے کے بعد معافی مانگنا قابل قبول نہیں ، ججز کو بھی کہنا چاہونگی کہ وہ کیوں انجانے میں ایک فتنے کو مضبوط ہونے کا موقع دے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close