نواسہ رسول حضرت سید الشہداء حسین بن علی بن ابی طالب علیہ السلام کے چہلم پر 3 کروڑ سے زائد زائرین نے روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔
عراقی حکومت کے مطابق اس سال کثیر تعداد میں زائرین نے نواسہ رسول امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر روضہ امام عالی مقام پر حاضری دی۔
کورونا پابندیوں کے دو سال بعد عراق کے شہر کربلا آنے والوں میں 1کروڑ سے زائد غیر ملکی عزادار بھی شامل ہیں۔
اربعین حسینی کے موقع پر 40 لاکھ سے زائد کی ریکارڈ تعداد میں ایرانی عزاداروں کی بھی شرکت دیکھی گئی ہے۔