کراچی: نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز نے ڈینگی اور ملیریا کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا
کراچی میں ملیریا اور ڈینگی کے ٹیسٹ کرنے والے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز نے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگیں۔
ڈینگی اور ملیریا کے شکار شہری 1600 والے ٹیسٹوں کے 3 سے 6 ہزار روپے ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ڈینگی این ایس ون 850، سی بی سی 250 اور آئی سی ٹی ملیریا کے ٹیسٹ کی قمیت 500 روپے مقرر کی تھی، جس کا اطلاق 15 ستمبر سے آئندہ 3 ماہ کے لئے کیا گیا تھا۔
قبل ازیں حکومت نے یہ قیتمیں نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کے ساتھ اجلاس میں مقرر کی تھیں۔
جس پر شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کای ہے کہ نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے۔