Featuredاسلام آباد
قومی طلب کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں: وزارت فوڈ سیکورٹی
اسلام آباد: وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر ہیں۔
نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اجلاس میں وزارت فوڈ سیکورٹی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزارت فوڈ سیکورٹی کے مطابق ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور وفاق اور صوبوں میں گندم مطلوبہ مقدار میں موجود ہے۔
وزارت فوڈ سیکورٹی کا کہنا تھا کہ قومی طلب کے مطابق گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔