کراچی: خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو لاپتہ افراد کی فہرست پیش کردی۔
رانا ثناءاللہ سے ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، فیصل سبزواری و دیگر رہنما موجود تھے۔
خالد مقبول صدیقی نے رانا ثنااللہ کو لاپتہ افراد کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لاپتہ کارکن ہیں جن کا کئی عرصے سے کوئی پتہ نہیں، ہم نے جو معاہدہ کیا اس میں پہلا مطالبہ لاپتہ افراد کی بازیابی تھا۔
فیصل سبزواری نے بھی چند اہم واقعات بھی وزیرداخلہ کے سامنے رکھے۔
اس کے علاوہ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت کب ہمارے مطالبات پورے کرے گی، کب کارکنان واپس آئیں گے۔
جس پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت پوری کوشش کررہی ہے، جو کچھ ابھی سنا وہ دلخراش تھا، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرکے بھرپور کردار ادا کروں گا، جو فہرست آپ نے دی اس کو وزیراعظم اور کابینہ کے سامنے بھی رکھوں گا۔