Featuredاسلام آباد

افغان مہاجرین ہر قسم کے جرائم میں ملوث ہیں : نور عالم

اسلام آباد : افغان مہاجرین کو ایک خاص جگہ تک محدود رکھتے تو بہتر تھا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین خاص جگہ تک محدود رکھتے تو بہتر تھا، کب تک ہمارے سر پر بٹھائے رکھیں گے۔

نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین نے کہا کہ افغان مہاجرین کو کب تک ہمارے سر بٹھائے رکھیں گے۔ اقوام متحدہ کو لکھ دیں، بہت وقت ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین ہر قسم کے جرائم میں ملوث ہیں۔ اگر آپ ان لوگوں کو ایک خاص جگہ تک محدود رکھتے تو بہتر تھا۔ یہ پاکستان کیخلاف باتیں بھی کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close