راولپنڈی: فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں، پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
سابق وزیر خزانہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ 2 کروڑ لوگ مزید خط غربت کی لکیر سے نیچے جاچکے ہیں، پیٹرول پر 2 ارب روپے روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہا ہے، پہلے خزانے پر ڈاکہ مارتے تھے اب غریب کی جیب پر ڈاکہ مار رہے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے، اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 72 میں سے 22 وزرا کا کوئی محکمہ نہیں، اس پر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی، غریب کو آٹا نہیں مل رہا حکمران امریکا کے7 اسٹار ہوٹلز میں سیر سپاٹے کررہے ہیں، مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنی عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔