Featuredاسلام آباد
ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، مظاہرین کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا
اسلام آباد: صوبوں نے نفری بھجوانے سے انکار کیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیاری پکڑی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا، صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے نفری بھجوانے سے انکار کیا تو انکے خلاف آئین کے تحت کارروائی ہوگی۔