Featuredاسلام آباد

25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں گے

رانا ثنا اللہ میرا وعدہ ہے تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے

اسلام آباد: میں ایک آزاد انسان ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، کبھی بزدل آدمی لیڈر نہیں بن سکتا۔

پارٹی رہنماؤں سے خطاب کے دوران عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حکمرانوں نے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا کیونکہ کسی اور کی جنگ میں شامل ہوئے اور ملک بھی تباہ ہوا اور قبائلی علاقوں میں 400 ڈرون حملے ہوئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں کسی نے آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی، آزادی کے لیے قربانی دینی پڑتی ہے، جہاد کرنا پڑتا ہے، جو لوگ ملک پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں وہ اس نظام سے بھرپور فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ آپ سے پوچھیں گے کہ حقیقی آزادی کیا ہے، یہ لوگ ہمیں آرام سے آزادی نہیں دیں گے، میں ایک آزاد انسان ہوں، کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، کبھی بزدل آدمی لیڈر نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد ریاست مدینہ بنانے کی کوشش کی، تحریک لیکر چل رہے ہیں اس ملک کو حقیقی آزاد کرانا ہے، سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی، ملک میں آج بدترین مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امتحان کا وقت ہے، رانا ثنا اللہ نے دھمکی دی ہے، انہوں نے بھی ہمارے دور میں دھرنے دیئے ہم نے کسی کو نہیں روکا، میرا وعدہ ہے رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close