Featuredپنجاب

سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں

وقت کا تقاضہ ہےکہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے

راولپنڈی:  سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔

ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی ہے جبکہ شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لئے انجینئر منگواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل سمجھنے کے بجائے صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے، حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمبگر ثابت ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگر کسی جماعت نے کال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے، لوگوں کےگھروں میں بھوک اور افلاس ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مبتنہ کیا کہ وقت کا تقاضہ ہےکہ انا اور ضد کو چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے، اکتوبر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close