Featuredاسلام آباد

وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزراء شریک ہوں گے۔

نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں سیلاب کی صورت حال، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم آفس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کا معاملہ بھی زیر غور آئے۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close