Featuredاسلام آباد

خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عمران خان پر دوسری بار جرمانہ

 اسلام آباد: خواجہ آصف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عمران خان کو التوا مانگنے پر دوسری بار جرمانہ ہو گیا۔

خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان کی عدالت میں ہوئی۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے التوا کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں اور عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عمران خان کے وکلا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا 5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی۔

یاد رہے کہ 10 ستمبر کو بھی عمران خان کی التوا کی درخواست پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔

عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے آئندہ تاریخ سماعت 22 اکتوبر مقرر کر دی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close