Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ نے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دے دیا

 اسلام آباد: مراسلے کو وزیر اعظم ہاوس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا

امریکی سائفر وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے البتہ اس کی اصل وزارت خارجہ کے دفتر میں موجود ہے۔

وفاقی کابینہ نے اجلاس میں وزیر اعظم ہاوس سے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور میٹنگ کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہوگئی ہے۔

اجلاس میں کابینہ اراکین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہوا مگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعطم خان نے وصول کی تھی اور قانون کے مطابق اس مراسلے کو وزیر اعظم ہاوس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

ذرائع کے مطابق سائفرکی اصل کاپی دفتر خارجہ میں موجود اور ریکارڈ کا حصہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close