Featuredاسلام آباد

وفاقی کابینہ کا آڈیو لیکس سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی۔

کابینہ نے سابق وزراء اور سابق سیکریٹری اعظم خان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

سائفر سے متعلق تحقیقات اور قانونی کارروائی ایف آئی اے سے کرائی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے کابینہ کمیٹی بنائی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کے اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی تھی۔

کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی

کابینہ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر سے متعلق 2 آڈیوز منظرِ عام پر آئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close