Featuredدنیا

ایران میں فساد پھیلانے کی منصوبہ بندی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای نے مظاہرین کیخلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کی حمایت کردی

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے مظاہروں کو امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دیدیا

العربیہ نیوز کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے مھسا امینی کی پولیس کی حراست میں ہلاکت پر ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کے طاقت کے استعمال کی حمایت کردی جس میں اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ مظاہروں کی آڑ میں کچھ لوگوں نے سڑکوں پر عدم تحفظ کی فضا پیدا کی، قانون کو ہاتھ میں لیا اور یہ ملک میں فساد پھیلانے کی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کی گئی سوچی سمجھی سازش ہے جس کے پیچھے امریکا اور اسرائیل ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ پولیس سمیت ہماری سیکورٹی فورسز کا فرض ایرانی قوم کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے لیکن جو پولیس پر حملے کرتے ہیں وہ ایرانی شہریوں کو غنڈوں، ڈاکوؤں اور بھتہ خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close