Featuredپنجاب

ایک بار شفاف الیکشن کرا دیں سب مسائل حل ہوجائیں گے:شیخ رشید

آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں ہونےجا رہا ہے

راولپنڈی: مزاکرات اور جوڈو کراٹے دونوں کے لئے تیار ہیں، ہمارا راستہ روکا گیا تو وہیں بیٹھ جائیں گے

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نومبر تک تمام مسائل طے ہونے ہیں،سائفر غریب کا مسئلہ نہیں جو مرضی کر لیں سب ایکسپوز ہوں گے، ایک بار شفاف الیکشن کرا دیں سب مسائل حل ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ مزاکرات اور جوڈو کراٹے دونوں کے لئے تیار ہیں، ہمارا راستہ روکا گیا تو وہیں بیٹھ جائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سےخوش نہیں لیکن ڈار کی ذمہ دار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب مفتاح اسماعیل بھی کہہ رہے ہیں اسحاق ڈار مروائے گا، غریب مررہا ہے ملک میں معاشی بحران شدید ہوگیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے، وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔ ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنے میں ماہر ہیں، مفتاح اسماعیل مفت میں مارے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہا کہ مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانےکی سازش ناکام ہوگی۔
ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو با خبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close