Featuredاسلام آباد
عمران خان کے اکاؤنٹس کا جائزہ لنے کے بعد توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا
عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔
ذرئع الیکشن کمیشن کے مطابق اسٹیٹ بینک کو عمران خان کے بینک کھاتوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات ملنے کے بعد الیکشن کمیشن اکاؤنٹس کا جائزہ لے گا اور بعد ازاں اس بنیاد پر توشہ خانہ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔