Featuredپنجاب

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا

لاہور : عوام اسلام آباد پہنچ کر رانا ثناء اللہ کو پکارے گی، "آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا تاریخی لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، جو رانا ثناء اللہ کی کھوکھلی بڑھکیں بند کروا دے گا۔

ترجمان پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ جو صرف چھوٹی بڑھکیں مارتا اور دھمکیاں دیتا ہے، اس کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا پر امن احتجاج امپورٹڈ حکومت کو ساتھ بہا لے جائے گا۔ عوام اسلام آباد پہنچ کر رانا ثناء اللہ کو پکارے گی، "آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے” جو اب بڑھکیں مار رہا وہ اس دن ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close