Featuredاسلام آباد

ہماری آئینی جدوجہد کو سازش کا نام دے کر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے: وزیراعظم

عمران خان اور اس کے حواریوں نے قوم کا وقت برباد کیا

اسلام آباد: آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، ہمیں آڈیو لیک کرنی ہوتی تو اپنی بھی کیوں کرتے؟

وزیر اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے میں قوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی گئی، ملکی سالمیت کے ساتھ کھیل کھیلا گیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کرنے میں حکومت کا کوئی کردار نہیں، اگر ہمیں آڈیو لیک کرنی ہوتی تو اپنی بھی کیوں کرتے؟، قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیا، صدر مملکت نے 20منٹ کے اندر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور کی، اتحادی حکومت پر طرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے قوم کا وقت برباد کیا، ہماری آئینی جدوجہد کو سازش کا نام دے کر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے، اگر سازش کا تانا بانا ہم سے ملے تو ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں، آڈیو لیک میں کہا گیا امریکا کا نام نہیں لینا، سائفر کے معاملے میں قوم اور ملک کے ساتھ بدترین بددیانتی کی گئی، کبھی کسی نے وطن کا وقار اس طرح مجروح نہیں کیا، آڈیو لیک میں کہا گیا کہ ہم نے سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، ملکی سالمیت کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، سائفر سے متعلق آڈیو لیک کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ سازش کس نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران دور میں بیرونی دنیا سے خراب کیے گئے تعلقات ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سازشی چہرے قوم نے دیکھ لیے ہیں، 4 سال سے بتا رہا تھا عمران نیازی جھوٹا ترین شخص ہے، سائفر سے متعلق پاکستان کے ساتھ بھیانک کھیل کا ذمے دار عمران نیازی ہے، عمران خان نے خارجہ امور میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ٹھوس شواہد ہیں سازش کے تانے بانے عمران خان سے مل چکے ہیں، عمران خان اپنی ذات کے لیے ہر چیز کر گزرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سائفر ڈی کوڈ نہیں ہوسکتا،سازش کے تحت منٹس بنائے گئے، سائفر آڈیو لیک معاملے پر کابینہ قانونی کارروائی کی منظوری دے چکی ہے، عمران دور میں قومی خزانے پر 190ملین پاؤنڈ کا تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالا گیا، مریم نواز کے کیس کا نیب قانون میں ترامیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، مریم نواز کو نیب کی ترامیم سے پہلے کے قانون کے تحت ریلیف ملا، ایک سائل خاتون طیبہ گل کو وزیر اعظم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا گیا، نیب چیئرمین کو بلیک میل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنے دور میں حواریوں کو این آر او دیتے رہے، خیبرپختونخوا میں احتساب کا ڈھول پیٹا گیا، برطانیہ میں ہمارے خلاف بنائے گئے کیس میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، عمران نیازی نے مجھ پر رشوت دینے کا الزام لگایا پھر عدالت سے بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے خود معاہدہ کیا اور اس کی خلاف ورزیاں بھی کرتے رہے، عمران نیازی بارہا کہہ چکا ہے کہ پاکستان سر ی لنکا بننے جارہا ہے، عمران نیازی سر سے پاؤں تک فراڈیا ہے، عمران نیازی نے اداروں کو بدنام اور قوم کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش کی، 22 کروڑ عوام کو ووٹ کے ذریعے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

سیلابی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی خزانے سے 100 ارب روپے خرچ کررہے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 70ارب روپے متاثرین کو دے چکے ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے اب بھی خیموں اور خوراک کی اشد ضرورت ہے، اس بڑی قدرتی آفت میں بھی عمران نیازی نے اپنا وطیرہ نہیں چھوڑا، عمران خان بیرونی دنیا کو سیلاب متاثرین کیلئے امداد روکنے کا کہہ رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے لیے دن رات کوشش کی ہے، سیکریٹری جنرل یو این نے بلند آواز میں پاکستان کا مقدمہ لڑا، چین، امریکا، برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے متاثرین کیلئے دل کھول کر مدد کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close