Featuredاسلام آباد

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کمی کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوااور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close