Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی
کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
سوات: اسکول وین پر حملے کے خلاف آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے اعلان کیا ہےاسکول وین پر حملے کے خلاف کل تمام نجی ادارے بند رہیں گے۔
صدرآل سوات پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
یاد رہے سوات کے علاقےگلی باغ میں،اسکول وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 طلبا زخمی ہو گئے تھے۔
مقتول کے ورثا اور علاقہ مکین نے لاش چوک پر رکھ کر احتجاج کیا ، مظاہرین نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔