Featuredاسلام آباد
ان کو معلوم ہے آڈیو لیکس نے ان کے مفروضی بیانیے کو بے نقاب کر دیا
اسلام آباد : حقیقی آزادی سے ان کی مراد اقتدار میں آنا ہے۔
وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ہے تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ملک کو حقیقی آزادی ملے گی۔
سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اعلی عدالت تصدیق کر چکی ہے کہ عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین کی خلاف ورزی کی۔ آج وہ جلسوں میں آئین کی پاسداری کے حلف لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ لوگ عمران بچاؤ تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتے، اس لیے اور لوگوں سے حلف لیتے ہیں۔ حقیقی آزادی سے ان کی مراد اقتدار میں آنا ہے۔ ان کا مقصد ہے تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے ملک کو حقیقی آزادی ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو لیکس کے معاملے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ فیس سیونگ کیلئے کر رہے ہیں، ان کو معلوم ہے کہ آڈیو لیکس نے ان کے مفروضی بیانیے دوہرے معیار کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔