Featuredاسلام آباد

عمران نیازی کی شخصیت صرف جھوٹ اور جھوٹ پر مبنی ہے

آڈیو لیک پر جے آئی ٹی بن چکی، عمران خان وہاں پیش ہوں

اسلام آباد: صدرمملکت نے بھی عمران نیازی کو جھوٹا شخص قرار دیا ہے، عمران نیازی کی شخصیت صرف جھوٹ جھوٹ اور جھوٹ پر مبنی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ صبح دوپہر شام صرف جھوٹ بولتا ہے، عمران نیازی کی شخصیت صرف جھوٹ جھوٹ اور جھوٹ پر مبنی ہے، صدرمملکت نے بھی عمران نیازی کو جھوٹا شخص قرار دیا ہے، عمران نیازی اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسروں پر چوری کا الزام لگاتا ہے، عمران خان اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف کا نام لیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیک پر عدالت جارہا ہوں، آڈیو لیک پر جے آئی ٹی بن چکی، عمران خان وہاں پیش ہوں، دوسری جانب صدرمملکت کہہ رہے ہیں ، میں بیرونی سازش کو نہیں مانتا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو میں خود کہہ رہے ہیں کہ سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، عمران خان خود کہہ رہے ہیں وزیراعظم کی کال کی ریکارڈنگ ہونی چاہیے، یہ ریکارڈنگ وزیراعظم کی سیکیورٹی کے لیے ہوتی ہے، عمران خان نے طیبہ گل ، ڈی جی ایف آئی اے کو گھر میں بند کیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں کا جھانسہ دیا، اگر سیاست میں کسی نے منڈی لگائی ہے تو وہ ہے عمران خان ہے، عمران خان کہتا تھا مودی آئے گا تو کشمیر آزاد ہوجائے گا، عمران خان نے کشمیر کے بیانیے کے ساتھ کھیل کھیلا، فتنے سے حلف لینے والے جان لیں اس نے آئین توڑا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close