Featuredاسلام آباد

فون کال کو لیک کرنا بڑا جرم ہے، فون ٹیپ نہیں ہونے چاہیے، عمران خان

اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فون کال کو لیک کرنا بڑا جرم ہے،فون ٹیپ نہیں ہونے چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔

اس موقع پر صحافی نے عمران خان سے سوال کیا خان صاحب اگر ضمانت نہ ہوئی توکیا ہوگا ، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کوئی بات نہیں میں جیل جانے کوبھی تیار ہوں۔

فون ٹیپ ہونے سے متعلق صحافی نے سوال کیا کہ جب آپ وزیر اعظم تھے تو کیا معلوم تھا کہ فون ٹیپ ہوتی ہیں۔

جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ سرویلنس ہوتی ہے یہ پتہ تھا لیکن لیک ہوناغلط ہے۔

صحافی نے مزید پوچھا آپ کو فون ٹیپ ہونے پر اعتراض نہیں، جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ یہ بڑا جرم ہے کہ فون کال کو لیک کرنا، فون ٹیپ نہیں ہونے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی فنڈنگ قانون کے مطابق ہے ، فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کا کیس ایک ساتھ سنا جائے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام فنڈ ریزنگ سیاسی بنیادوں پر تھی، چیف الیکشن کمشنر عدالتی احکامات کے باوجود تینوں جماعتوں کا کیس ایک ساتھ نہیں سن رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close