Featuredاسلام آباد

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے

اسلام آباد : پاکستان کو سیلاب کی تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی

وزیر اعظم  پاکستان نے سیکا کے سربراہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سیکا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ جس میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے 30 ٹریلین کا نقصان ہوا، ہزاروں کلو میٹرز شاہراہیں، پُل اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے، تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے کم کا حصہ دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے 30 ٹریلین کا نقصان ہوا۔ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستان تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔ ہزاروں کلو میٹرز شاہراہیں، پُل اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ غیر معمولی صورتحال کا سامنا بہت مشکل ہے۔ سیلاب کی تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے تین کروڑ سے زائد سیلاب متاثرین کی بحالی چیلنج ہے۔ پاکستان یو این جنرل سیکریٹری کا مشکور ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 816 ملین ڈالر کی تازہ اپیل قابل ستائش ہے۔ پاکستان دوست ممالک سے فراخدلانہ امداد پر ان کا شکر گزار ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر خصوصاً دوست ممالک سے مزید مدد کا خواہاں ہے۔ ہم بہت جلد سیلاب کی تباہ کاریوں سے باہر آکر عوام کو ریلیف فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک روڈ اینڈ بیلٹ ایک اہم منصوبہ ہے۔ جس سے پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے متحد ہوکر دہشت گردی کو شکست دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان دہائیوں سے 40 لاکھ سے زائد افغانیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔ عالمی برادری کو افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔ بھارت نے گزشتہ 7 دہائیوں سے یو این قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیر کے حق خودارادیت کو دبا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے۔ بھارت کی جانب سے بامقصد مذاکرات کی توقع رکھتے ہیں۔ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کے لیے پر امن فضاء کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکا تنظیم کے ارکان خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close