Featuredاسلام آباد

سسٹم کو دوبارہ چالو کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے

اسلام آباد: امید ہے رات تک ملک بھر میں بجلی کی فراہمی بحال کردیں گے

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مرحلہ وار تمام شہروں اور اضلاع کو بحال کیا جا رہا ہے امید ہےجلد ملک بھر میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال ہوجائے گی۔

خرم دستگیر نے ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر کہا کہ ملتان کو بجلی کی فراہمی بحالی کردی گئی ہے، 8 میں سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی بحال کی جاچکی ہے، کراچی کو نیشنل گرڈ سے دیا جانے والا 1 ہزار میگاواٹ منقطع ہوا تھا، مغرب تک سسٹم کو مکمل طور پر بحال کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم کو دوبارہ چالو کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہوتا ہے، شام تک تمام پاور پلانٹس کام کرنا شروع کر دیں گے، مرحلہ وار تمام شہروں اور اضلاع کو بحال کیا جا رہا ہے، وقت پر کوشش کرکے ملک کے شمالی حصوں کو شٹ ڈاؤن سے محفوظ رکھا، سیلاب کے دوران بھی ریکارڈ قلیل مدت میں بجلی بحال کی گئی۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ٹیم چار روز میں واقعہ کی رپورٹ دے گی، تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں تادیبی ایکشن لیا جائے گا، میرے خلاف کوئی ایکشن لینا ہے تو پارلیمان کو مکمل اختیار ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close