Featuredاسلام آباد
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی
اسلام آباد : کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے اگست 2022 کی مد میں 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ اتھارٹی نے 29 ستمبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس میں 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کی کمی بنتی ہے۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جولائی کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے77 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا۔
نیپرا نوٹیفیکیشن میں واضح ہے کہ لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔