پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے
پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
Pakistan is a responsible nuclear state that is perfectly capable of safeguarding its national interest whilst respecting international law and practices. Our nuclear program is in no way a threat to any country. Like all independent states,
…1/2
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 15, 2022
نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
میاں محمد نواز شریف نے مزید لکھا ہے کہ تمام آزاد ریاستوں کی طرح، پاکستان اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔