Featuredسندھ

ضمنی الیکشن: تحریک انصاف 6 جبکہ 2 حلقوں پر پیپلزپارٹی کی برتری

ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

ضمنی انتخابات میں اب تک 6 حلقوں میں عمران خان جبکہ دو پر پاکستان پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔

این اے 22 مردان 200 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 45411 کے ساتھ پہلے اور مولانا قاسم 40856 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 24 چارسدہ سے 120 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کے 23873 اور ایم ولی کے 21316 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 31 سے 256 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 56746 کے ساتھ پہلے اور غلام بلور کے 31714 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 108 کے 146 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 37560 ووٹ لے کر آگے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 26813 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ این اے 118 کے 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتاٸج کے مطابق پی ٹی آٸی امیدوار عمران خان 43854 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل 37449 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اور ٹی ایل پی کے پیر افضال حسین شاہ 11980 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

ملتان کے حقلہ این اے 157 کے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسی گیلانی 56953 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار مہربانو 43579 دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 237 ملیر کے 150 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 20740 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے عمران خان 17740 کے ساتھ دوسرے نمبر اور ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان 2096 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔

این اے 239 کورنگی کے 106 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 16039 ووٹ لے کر آگے، ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا 2748 ووٹ لے کر دوسرے نمبر اور ٹی ایل پی کے محمد یاسین 1904 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close