Featuredاسلام آباد

کراچی اور ملتان کے ضمنی الیکشن عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ہے

جب الیکشن جیت جائیں تو خاموش، آج وہ الیکشن کمیشن کی توہین کریں ناں؟

اسلام آباد: آج وہ الیکشن کمیشن کی توہین کریں ناں؟ جب الیکشن جیت جائیں تو خاموش، جب فیصلہ ان کے خلاف آئے تو وہ توہین کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کو وفاق پر یلغار کا لائسنس مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی کامیابی کا ہر گز مطلب نہیں کہ دھونس دھمکی کے ساتھ وارننگ دیں اور الرٹ جاری کرتے ہوئے الیکشن کا مطالبہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور ملتان کے ضمنی الیکشن عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ہے، عمران خان نے ضمنی انتخاب میں چھ سیٹیں جیتی ہیں، آج وہ الیکشن کمیشن کی توہین کریں ناں؟ جب الیکشن جیت جائیں تو خاموش، جب فیصلہ ان کے خلاف آئے تو وہ توہین کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں 6 آرمی چیف تعینات کئے، عمران خان ایک آرمی چیف کی تقریری کے لئے منتیں ترلے کر رہے ہیں، قانون اور آئین کے تحت آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کا حق ہے۔

انہوں نے کا کہ عمران خان کو تعیناتی کا اتنا شوق ہے تو وہ پارلیمان میں 172 نمبر پورے کریں اور آئینی طریقے سے اپنی حکومت لائیں، ضمنی الیکشن کے بعد شہباز شریف کے پاس پارلیمنٹ کے اندر 176 سیٹیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلائی گئی اور افواج پاکستان کے اندر بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں لوگوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا، آج وہ بھاشن دے رہے ہیں کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ کیا ہوا، رانا ثنا اللہ پر 20 کلو ہیروئن ڈال دی گئی، جاوید لطیف کی 90 سالہ والدہ کو گرفتار کیا، اس وقت ہیومن رائٹس کے سبق کہاں تھے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close