Featuredکھیل و ثقافت

بھارتی کرکٹرز کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کریگی

مجھے امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی۔

ایشیاء کپ کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل کا بیان سامنے آگیا۔

بھارت کے وزیرِ کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیاء کپ کے لیے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارتِ داخلہ نے کرنا ہے۔

بھارتی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑی اہم ہے۔

بھارتی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ تمام ٹیمیں جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں وہ سب مدعو ہیں، مجھے امید ہے پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی۔

انوراگ ٹھاکر کا مزید کہنا ہے کہ کئی مرتبہ پاکستان ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور یہاں کھیلا ہے، میں توقع کرتا ہوں کہ سب ٹیمیں آئیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close