Featuredاسلام آباد

ملک جھوٹے نالائق فارن فنڈڈ فتنہ کی حکمرانی سے خوشحال نہیں بدحال ہوتے ہیں

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو انتشار کے میدان بنانے والے کو شرم آنی چاہیے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا سرگودھا یونیورسٹی میں عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عوام بشریٰ بی بی اور فرح کی کرپشن کے ساتھ کھڑی ہو، نالائق، چور جھوٹا فارن فنڈڈ فتنہ ملک پر مسلط ہوتا ہے تو ملک تباہ ہوتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک جھوٹے نالائق فارن فنڈڈ فتنہ کی حکمرانی سے خوشحال نہیں بدحال ہوتے ہیں، فارن فنڈد فتنے اور جھوٹے کے مسلط ہونے سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے ہاتھ پھیلا کر زکوٰۃ اور خیرات جمع کی اور اسے اپنی ذات پر خرچ کیا، تعلیمی اداروں کو انتشار کے میدان بنانے والے کو شرم آنی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close