Featuredپنجاب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کردیا اور کہا فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہورہا ہوں، آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں مزید توسیع لینے کا ارادہ نہیں، فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرےگی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں غیر رسمی گفتگو میں مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عمل کریں گے۔

آرمی چیف نے کہا تھا کہ لاغر ملکی معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی اوّلین ترجیح ہونی چاہیے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کوئی سفارت کاری نہیں ہو سکتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close