Featuredاسلام آباد
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد : سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں کئی پی ٹی آئی رہنماؤ نامزد ہیں۔
اسلام آباد میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج پر مقامی قیادت کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج کیئے مقدمے میں کئی رہنماؤں میں عامر کیانی، قیوم عباسی، فیصل جاوید، راجہ راشد حفیظ، عمر تنویر بٹ، راشد نسیم عباسی اور راجہ ماجد مقدمے میں نامزد ہیں۔
متن کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس، ایف سی، انتظامیہ پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے فیض آباد اور قریبی علاقوں میں درختوں کو آگ لگائی۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔