Featuredکھیل و ثقافت

ٹی20 ورلڈکپ: سپر 12 کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میزبان آسٹریلیا کو شکست

سڈنی:  پہلے میچ میں نیوزی لیںڈ نے میزبان آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر فن ایلن نے ابتداء میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور محض 16 گیندوں پر 42 کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ڈیون کانوے نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔

فن کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈیون کانوے نے 53 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے کامیاب نہ ہوسکا، جوش ہیزل ووڈ نے 2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 111 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم کا آغاز نہایت مایوس کن رہا، کینگروز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں 20 اوورز بھی نہ کھل سکی، 17.1 اوورز میں 111 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹونس 7، ٹم ڈیوڈ 11 اور میتھیو ویڈ 2 رنز بناسکے۔ کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل نے 28 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

کیوی بالرز کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2، 2 جبکہ لوکی فرگوسن اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close