Featuredاسلام آباد
کے الیکٹرک کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری
اسلام آباد: کراچی والوں کے لیے بجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی
نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعدازاں کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔
نیپرا کے مطابق حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہے اور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔