مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی اصول بدل جائے گا؟ : گرانٹ ایلیٹ
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔
گزشتہ روز میلبرن میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں امپائر کے متنازع فیصلے پر سابق کیوی آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے بھی سوال اُٹھا دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک بھارت میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کیوی آل راؤنڈر نے لکھا کہ’ مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے بعد کوئی اصول بدل جائے گا؟‘۔
Why do I feel like there will be a rule change post this World Cup? #bowledonafreehit #battersgame 👀 #T20WC2022
— Grant Elliott (@grantelliottnz) October 24, 2022
ا س سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔ ’ویرات کوہلی نے آخری اوور کی تیسری گیند پر چھکا مارا اور پھر امپائر سے مطالبہ کیا کہ یہ نو بال ہے اور فیلڈ امپائر نے اسے نو بال قرار دیدیا، تو اس نوبال پر ریویو کیوں نہیں لیا گیا‘۔
Why was no ball not reviewed, then how can it not be a dead ball when Kohli was bowled on a free hit. #INDvPAK #T20worldcup22 pic.twitter.com/ZCti75oEbd
— Brad Hogg (@Brad_Hogg) October 23, 2022
پھر انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’جب کہ نوبال سے اگلی گیند (فری ہٹ) پر ویرات کلین بولڈ ہوئے تو اس بال کو ڈیڈ بال کیوں قرار نہیں دیا گیا‘۔
خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی تاہم بھارت کی یہ فتح آخری اوور کی تیسری گیند امپائر کی جانب سے نو بال دئیے جانے کی وجہ سے ممکن ہوئی جس پر امپائرنگ مشکوک قرار دی جارہی ہے۔