Featuredاسلام آباد

ارشد شریف کے قتل کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جائیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: حکومت اداروں پر الزام تراشی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے

فوج نے حکومت سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے اور الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کردی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں کہ کس نے ارشد شریف کو باہر جانے پر مجبور کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے انتقال پر دکھ ہے اللہ ان کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر دے، جی ایچ کیو کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی ہے، افسوس ناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ کل وزیر اعظم نے کینیا کی حکومت سے بات کی ہے، کینیا کی حکومت کی جانب سے تفصیلات بھی مل رہی ہیں، کینیا کی حکومت کی جانب سے جواب آیا کہ یہ پولیس کی غلطی تھی، ہمارا خیال ہے اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ان چیزوں پر بہت زیادہ الزام تراشیاں کی جاتی ہیں، ارشد شریف ملک سے کیوں گئے کس کے کہنے پر گئے تحقیقات ہونی چاہئیں، کوئی نہ کوئی جواز بنا کر ادارے کے خلاف الزام تراشی کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، حکومت سے درخواست کی کہ الزام لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close