Featuredکھیل و ثقافت

قانون پر غور کریں تو نتیجہ بھارت کی فتح پاکستان کی جیت میں بدل جائے گا: مارک ٹیلر

میلبرن: ویرات کوہلی نے پاک بھارت میچ میں ‘غیر منصفانہ فائدہ’ اٹھایا

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو چاہیئے ہے کہ وہ فری ہٹ کے حوالے سے بنائے گئے قانون پر غور کریں، جس سے میلبرن میں کھیل کا نتیجہ ڈرامائی طور پر بھارت کی فتح سے پاکستان کی جیت میں بدل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فری ہٹ پر بال اگر اسٹمپ سے ٹکراجاتی ہے جس سے حریف ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ ہورہا ہے، میرے خیال میں اگر بلےباز بولڈ ہوجائے یا فری ہٹ پر کیچ ہو، تو آپ آؤٹ نہیں ہوں گے لیکن پھر گیند کو ڈیڈ ہونا چاہیے جو شاید منصفانہ اور معقول فیصلہ ہوگا۔

مارک ٹیلر نے کہا کہ اگر بھارت کی فتح میں سے فری ہٹ میں بائیز کے رن نکال دیں تو جیت پاکستان کی ہوتی، پاک بھارت میچ نے 2019 ورلڈکپ فائنل کی یاد تازہ کردی ہے۔

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ امپائر نے بھارت کے حق میں کچھ عجیب فیصلہ کیا لیکن شاید ہمیں خاموش رہنا چاہئے اور آئی سی سی کو بی سی سی آئی کے معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close