Featuredاسلام آباد

دوسروں کو چور کہنے والا عمران خود تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے:سابق وزیراعظم

عمران کا لانگ مارچ انقلاب کیلئے نہیں بلکہ مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے

سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا تھاکہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے

اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ 28 اکتوبر سے لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close