عمران خان نے سائفر کو سیاسی طور پر استعمال کیا آج سب کے سامنے آگیا
اسلام آباد : عمران خان اداروں کو اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں ، عمران خان نے سائفر کو سیاسی طور پر استعمال کیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے اداروں کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔ عمران خان نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنادیا۔ ان کے سامنے اپنے سوا کسی چیز کی اہمیت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم کو کرایا گیا۔ وہ کیا کرتے رہے، آج سب کے سامنے آگیا۔ عمران خان اداروں کو اپنا تابع بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی طور پر استعمال کیا۔ شہدا کا خون ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، اس کو کراس نہ کیا جائے۔ عمران خان کا ایک ہی سیاسی مقصد ہے کہ ملک کو نفرتوں کے ساتھ تقسیم کردیا جائے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ فوج پاکستان کی ہے، کسی فرد واحد کی نہیں۔ عمران خان نے ارشد شریف کی موت کو سیاسی کاروبار بنادیا۔ ان کی موت کو سوشل میڈیا پر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔