Featuredکھیل و ثقافت
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا
پرتھ: کپتان بابر اعظم اور رضوان بھارت کے بعد زمبابوے کے خلاف بھی ناکام رہے
زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رن سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔
کپتان بابر اعظم 4 رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 محمد نواز 22 رنز بناکر پر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3 اور براڈ ایون نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستان کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں بھارت نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔دو میچز میں ہار کے بعد قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچے کا سفر بظاہر مشکلات سے دوچار ہوگیا ہے۔