کراچی: شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو قرار دیکر قتل کردیاگیا۔
ڈاکس تھانے میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازم مقتول اسحاق کے چچا کی مدعیت میں قتل، دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مچھر کالونی میں ہونے والے ٹیلی کام کمپنی ملازم کے قتل میں 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ 200 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
متن کے مطابق اسحاق اپنے انجینیئر ایمن جاوید کے ساتھ سگنل ٹیسٹنگ کے لئے مچھر کالونی آیا۔ دونوں افراد کو 200 سے 250 افراد نے پتھروں اور ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کیا۔ مقتولین کے زیر استعمال گاڑی کو توڑ پھوڑ کر کے مشتعل افراد نے آگ لگا دی۔