Featuredاسلام آباد

حکومت نے پی ٹی آئی سے بات چیت کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر سربراہی کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔ یہ کمیٹی لانگ مارچ کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلیے قائم کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ہم جمہوری لوگ ہیں بات چیت کیلیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

کمیٹی میں ن لیگ کے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، پی پی کے قمر زمان کائرہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول ،اے این پی کے میاں افتخار اور جے یو آئی (ف) کے مولانا اسد محمود شامل ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close