Featuredپنجاب

الیکشن کی تاریخ دی جائے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں لیکن بد امنی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم امن کے حامی ہیں، ہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں کہ فوری صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم امن کے حامی ہیں، ہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے، اقتدار میں ہر آدمی کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے، وطن کیلئے کفن پہننا پڑتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ، سیاست فسادات کی لپیٹ میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فوری صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے، یہ لوگ جو قدم اٹھاتے ہیں انکے خلاف چلا جاتا ہے، عدالتوں کا شکر گزار ہوں کہ روزانہ کی بنیادوں پر کیسز سن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں لیکن بد امنی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close