اسلام آباد : بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اضافے سے صارفین پر 42 ارب 63 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست میں دائر کردی گئی۔
نیپرا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبرکو سماعت کرے گا ، اضافےسے 42ارب63کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
فیسکو نے 6ارب 37کروڑ، گیپکو کی 5 ارب 33 کروڑ سےزائد وصول کرنے اور حیسکو نے 45 کروڑ اور آئیسکو نے 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواست کی ہے۔
لیسکو نے 9 ارب 10 کروڑ ،میپکوکی10ارب 69 کروڑوصول کرنے اور پیسکو 2ارب 12 کروڑ،کیسکو کی 3 ارب 66 کروڑ روپے کی درخواست کردی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔